گیٹس ٹیکنالوجی ویک 2014میں 16پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

گیٹس ٹیکنالوجی ویک 2014میں 16پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

اسلام آباد (این این آئی)دبئی میں منعقد ہونےوالی بین الاقوامی نمائش’ گیٹس ٹیکنالوجی ویک 2014‘ میں 16 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کے حوالے سے منعقد ہ نمائش مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور جنوبی ایشیائی منڈیوں تک گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے جس کا آغاز 1981 ءمیں کیا گیا اس کے بعد سے تاحال مسلسل اس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں منعقد ہونےوالی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے حوالہ سے بین الاقوامی تجارتی نمائش کاافتتاح 12 اکتوبر کو ہوگا جو پانچ روز تک جاری رہے گی ، نمائش میں 3500 سے زائد کمپنیوں جبکہ ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔

مزید : کامرس