حکومت نے29 اگست سے 5 ستمبر تک بینکنگ سیکٹر سے 105 ارب قرض لیا؛مرکزی بنک

حکومت نے29 اگست سے 5 ستمبر تک بینکنگ سیکٹر سے 105 ارب قرض لیا؛مرکزی بنک

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال29 اگست سے 5 ستمبر تک بینکنگ سیکٹر سے ایک سو پانچ ارب کا قرضہ حاصل کیا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں حکومتی قرض گیری کی یومیہ اوسط 3ارب 66کروڑ روپے رہی۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انتیس اگست سے پانچ ستمبر کے دوران حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے ایک سو پانچ ارب روپے قرض لیا۔

 اس طرح مالی سال کے دوران بینکنگ سیکٹر سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم 246 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ مالی سال کے دوران حاصل کئے گئے قرضوں میں 185 ارب مرکزی بینک سے جبکہ 60 ارب روپے شیڈول بینکوں سے حاصل کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب نجی شعبے کی قرض گیری رواں مالی سال کے دوران 69ارب روپے کم ہوئی ہے۔

21-09-14/--221

مزید : کامرس