سٹیل ملز بحالی کی جانب گامزن ؛ پیداواربڑھ کر 25 فیصد تک پہنچ گئی

سٹیل ملز بحالی کی جانب گامزن ؛ پیداواربڑھ کر 25 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اسٹیل ملز کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے 18.5 ارب روپے کے خصوصی پیکیج سے پیداوار 25 فیصد تک بڑھ چکی ہے جو مئی 2014 میں 3 فیصد تک کم ہوچکی تھی۔پاکستان اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ستمبر کے اختتام تک پیداوار 30 فیصد تک بڑھ جائیگی جبکہ اکتوبر تک اس کو 40 فیصدتک بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان اسٹیل ملز کی پیداوار کو اس کی پیداواری صلاحیتوں کے 77 فیصد تک بڑھایا جائے گا، اسٹیل ملز کی پیداواری استعداد1.1 ملین ٹن سالانہ ہے جو ادارے کے نقصانات کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگی۔سی ای او نے کہا کہ حکومت کو کو ادارے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جن میں کوئلے پر 5 فیصد ڈیوٹی کا نفاذ بھی شامل ہے۔اسکے علاوہ حکومت سے خام مال کی درآمد پر جی ایس ٹی کی ایڈوانس ادائیگی میں رعایت کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کمپنی کو تیار مصنوعات پر جی ایس ٹی کی ادائیگی پر آسانی ہوگی۔

مزید : کامرس