سمندری خوراک کی برآمدات 15فیصد اضافے سے 36کروڑ،74 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئیں؛وفاقی ادارہِ شماریات

سمندری خوراک کی برآمدات 15فیصد اضافے سے 36کروڑ،74 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئیں؛وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)یورپی یونین کی جانب سے پابندی اٹھانے کے بعد ملک سے سمندری خوراک کی برآمد بڑھ گئی ہے، جس سے گزشتہ مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات36کروڑ،74 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2013-14 کے دوران مچھلی اور اِس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال2012-13 میں برآمدات 31کروڑ76لاکھ ڈالر تھیں۔ گزشتہ مالی سال ایک لاکھ55 ہزار ٹن سمندری خوراک دیگر ممالک کو بھجوائی گئی۔

مزید :

کامرس -