ٹیکسٹائل سٹی پروجیکٹ : غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے روڈ شوز ہونگے

ٹیکسٹائل سٹی پروجیکٹ : غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے روڈ شوز ہونگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

            اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیکسٹائل سٹی پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے روڈ شوز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ بورڈ کا 57واں اجلاس چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیاربیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا اور پانی و بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال اکتوبر ، نومبرمیں منصوبہ کا افتتاح کیا جائیگا۔ منصوبہ کی تکمیل سے 80ہزار سے زائد روز گار کے مواقع پیدا ہونگے جبکہ اس سے ملکی برآمدات کے فروغ سے قومی آمدنی بھی بڑھے گی۔ بورڈ نے منصوبہ میں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے روڈ شوز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے ۔

 

مزید :

کامرس -