برطانیہ میں پنجاب کا منظر

برطانیہ میں پنجاب کا منظر
برطانیہ میں پنجاب کا منظر

  

لندن(نیوز ڈیسک)تیز دھار بارش نے برطانیہ کی شکل ہی بدل دی ماحولیاتی ایجنسی نے متنبہ لیا ہے کہ بعض علاقوں میں بارش کی مزید توقع ہے۔ اس سے انگلینڈ اور ویلز کی تقریباً ہر کاؤنٹی کو سیلاب کا خدشہ ہے۔ ساؤتھ ایسٹ اور ساؤتھ ویسٹ میں سلاب کے 55 الرٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ سنٹرل اور ایسٹرن روزن کے لئے علیحدہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ طوفانی موسم میں دن کے اوقات میں بڑے بڑے ایئر پورٹس پر پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔آسمانی بجلی گرنے سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے، ابھی بھی آسمانی بجلی گرنے اور اولہ باری کے 20 فیصد خدشات ہیں۔شدید بارشوں میں سڑکوں میں درجنوں گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ان بارشوں سے ٹیوب سٹیشن اورایک شراب خانے میں پھنسے ہوئے دو مردوں اور عورت کو بازیاب کرانے کیلئے ایمبولینس منگوائی گئی۔اس اثناء میں مقامی ریسٹورنٹ کی چھت زمین بوس ہوگئی۔

مزید : ماحولیات