بھارت میں تیسری جنس کا صحافت کے میدان میں پہلا قدم

بھارت میں تیسری جنس کا صحافت کے میدان میں پہلا قدم
بھارت میں تیسری جنس کا صحافت کے میدان میں پہلا قدم

  

نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن نے پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر بھرتی کیا ہے اور بھرتی مقامی عدالت کے فیصلے کے بعد کی گئی۔ 31 سالہ پدمنی پرکاش تامل ناڈو میں لوئس نیوز میں ملازم تھیں۔ وہ یہاں بطور ڈانسر کام کرتی تھیں پھر اس نے نیوز کاسٹر کا ایڈیشن دیا تو وہ کوالی فائی کر گئیں لیکن انتظامیہ نے اسے نیوز روم میں گھنسنے نہیں دیا۔ اس کا خیال تھا کہ خواجہ سرا بطور نیوز کاسٹر اگر آن ائیر گیا تو جگ ہنسائی ہوگی۔ ٹیلی ویژن انتظامیہ کے خلاف پدمنی اپنا مقدمہ سپریم کورٹ لے گئیں جہاں اسے انصاف ہوا وہ جلد ہی اپنے حاضرین کی نظروں کا تارا بن گئی اور آجکل وہ صبح کا خصوصی  بلیٹن پڑھتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -