سٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی،ارشد چوہدری

سٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی،ارشد چوہدری
سٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی،ارشد چوہدری
کیپشن: 1

  

 لاہور(فلم رپورٹر)کمرشل تھیٹر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے اس سلسلے میں پروڈیوسرز،ڈائریکٹرز اور فنکاروں سب نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ لاہور میں ہونے والے سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خاتمے کے لئے میری ٹیم نے جو کام کیا ہے وہ نا قابل فراموش ہے۔ ”پاکستان“کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سٹیج کے معروف پروڈیوسر ارشد چوہدری نے بتایا کہ میں نے عزم کیا ہوا ہے کہ تھیٹر کو عروج پر لے جانے کے لئے جو ممکن اقدامات ہونگے وہ کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا۔ میں نے تھیٹر کی دنیا میں کئی نئے چہرے متعارف کروائے ہیں۔ان میں سے کئے آرٹسٹ اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔میری ذاتی رائے میں نیو ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہییں تاکہ تبدیلی کا عمل جاری رہے۔فلم انڈسٹری کی تباہی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہاں پر نئے چہروں کو موقعہ نہیں دیا گیا جبکہ پڑوسی مُلک میں آئے دن فلموں میں نئے آرٹسٹ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ تھیٹر پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں‘ تھیٹر کیلئے ہم نے جو کچھ کیا وہ کوئی اور نہیں کر سکتا‘ ۔ ارشد چوہدری نے کہا کہ تھیٹر انڈسٹری پر تنقید کرنا ایک فیشن بن چکا ہے اور جن کو تھیٹر کی الف ب کے بارے میں بھی معلوم نہیں وہ تنقید کر کے دکاندار چمکا رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -