سید نورنے قیصر ثناءاللہ کی دعوت پر ڈرامہ ”جے مینوں پیار نا ملے “ دیکھا

سید نورنے قیصر ثناءاللہ کی دعوت پر ڈرامہ ”جے مینوں پیار نا ملے “ دیکھا
 سید نورنے قیصر ثناءاللہ کی دعوت پر ڈرامہ ”جے مینوں پیار نا ملے “ دیکھا
کیپشن: 1

  

لاہور(فلم رپورٹر) رائٹر ڈائریکٹرسید نورنے قیصر ثناءاللہ کی دعوت پرگزشتہ روزتماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ”جے مینوں پیار نا ملے “ دیکھا ۔اس موقع پرتماثیل تھیٹر کے روح رواں پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری سٹیج ڈرامے پیش کئے ہیں میں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کبھی کروں گا۔اس سپل میں جاری سٹیج ڈرامہ”جے مینو پیار نا ملے “نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ڈرامہ کی کامیابی کی بنیادی وجہ بہترین کامیڈی اور شاندار رقص ہیں ساجن عباس ،چاند برال،طاہر انجم اور دیگر فنکاروں نے سید نور کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ندا چوہدری پرفارمرز کی ڈانس پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ردا چوہدری اور ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران منچلے نوجوان بھنگڑا ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔قیصر ثناءاللہ نے بتایا کہ میرے ساتھی پروڈیوسر سراج خان کا کہنا ہے کہ ہم لاہور میں سٹیج ڈراموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تماثیل تھیٹر میں فحاشی سے پاک صاف ستھرے ڈرامے پیش کریں گے اب تک ہم اپنی اس کوشش میں کامیاب ہیں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے تھیٹر میں فیملیز کی بہت بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے آ رہی ہے۔سید نور نے ڈرامہ”جے مینو پیار نا ملے “ دیکھا اور تعریف کی ہے۔

مزید :

کلچر -