بیرون ممالک مقیم بھارتی شہری بالی وڈ کاقیمتی اثاثة ہیں، بومن ایرانی

بیرون ممالک مقیم بھارتی شہری بالی وڈ کاقیمتی اثاثة ہیں، بومن ایرانی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکار بومن ایرانی نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم بھارتی شہری بالی وڈ کیلئے ایک قیمتی اثاثة ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بومن ایرانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بیرونی ممالک میں بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہیں جو بالی وڈ فلمیں دیکھتی ہے ، پسند کرتی ہے اور ہمیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہئے اور ان کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے امریکہ میں چین کے شہریوں کے بعد زیادہ تعداد 2 لاکھ 80 ہزار بھارتی شہری مقیم ہیں۔

مزید :

کلچر -