اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا 88واں یوم پیدائش منایاگیا

اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا 88واں یوم پیدائش منایاگیا

  

لاہور ( فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا 88واں یوم پیدائش منایاگیا۔ اس سلسلہ میں ان کے مداح نے ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا اور سالگرہ کے کیک بھی کاٹیں گئے۔تفصیلات کے مطابق ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926ءکو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انھوںنے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1935ءمیں ” پنڈ دی کڑی “سے کیا۔ وہ قیام پاکستان کے بعد اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔ 1957ءمیں انھیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ 1965ءکی جنگ میں انہوں نے ”میرے ڈھول سپاہیا “، ”اے وطن کے سجیلے جوانو“، ”ایہہ پتر ہٹاں تے نئیں وکدے“، ”او ماہی چھیل چھبیلا“، ”یہ ہواو¿ں کے مسافر“، ”رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو“، ”میرا سوہنا شہر قصور نیں“ سمیت بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔انھوں نے مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد غزلیں و گیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا ”مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ“ بے پنا ہ ہٹ ہوا ۔

جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں کے نئے سفر پر گامزن کر دیا۔ ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000ءکو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

مزید :

کلچر -