یوکرین اور روس نواز باغیوں میں جنگ بندی کا معاہدہ برائے نام ہے ٗ نیٹو

یوکرین اور روس نواز باغیوں میں جنگ بندی کا معاہدہ برائے نام ہے ٗ نیٹو

  

برلن (این این آئی)نیٹو کے سینئر ترین فوجی کمانڈر فلپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس نواز باغیوں کے درمیان جاری جنگ بندی کا معاہدہ ’برائے نام‘ ہے۔نیٹو فوجی کمانڈر جنرل فلپ بریڈلو نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جتنی بار گولہ باری ہوئی ہے وہ دو ہفتے پہلے یعنی جنگ بندی سے قبل ہونے والی گولہ باری کے برابر ہے۔یورپ میں نیٹو افواج کے سربراہ جنرل بریڈلو نے لتھوانیا میں نیٹو کے فوجی سربراہ سے ملاقات کے بعد یہ باتیں کہیں۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین میں فی الحال حالات اچھے نہیں ہیں انھوں نے مزید کہا: ’گذشتہ چند روز کے دوران جس تعداد میں واقعات رونما ہوئے ہیں اور جتنے گولے اور بارود استعمال کیے گئے ہیں وہ جنگ بندی کے معاہدے سے قبل کی سطح سے مقابلہ کرتے ہیں۔ ابھی بھی جنگ بندی برائے نام ہے اور زمین پر حقیقتاً جو ہو رہا ہے وہ بہت مختلف ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے یوکرین میں موجود کچھ روسی فوجی روس لوٹ آئے تھے تاہم روس یوکرین سے مقابلے کیلئے کسی بھی وقت فوجی دستیاب کرانے کی حالت میں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -