مصری وزارت خارجہ کے قریب بم دھماکہ‘ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار ہلاک

مصری وزارت خارجہ کے قریب بم دھماکہ‘ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ (این این آئی)مصری وزارت خارجہ کے قریب خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں چارافرادہلاک اور12زخمی ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ اتوراکومصری سرکاری ٹی وی کی عمارت کے قریب واقع دفتر خارجہ کے عقب میں زوردار دھماکہ ہوا،عینی شاہدین کے مطابق چار افراد کے ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سائرن بجاتی ایمبولینس گاڑیاں جائے حادثہ کی سمت جاتی دیکھی گئیں ، مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔حادثے کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں مل سکی، بعض اطلاعات کے مطابق دھماکے کا نشانہ پولیس کی ایک پارٹی تھی جو معمول کی گشت پر تھی۔ یاد رہے کہ حادثے کی جگہ انتہائی رش ہوتا ہے۔ اس میں متعدد سرکاری دفاتر اور رہائشی عمارتیں موجود ہیں۔مصر کے اندر یہ دھماکا اس وقت ہوا ہے کہ جب صدر عبدالفتاح السیسی شام اور عراق میں سرگرم انتہا پسند تنظیموں کا قلع قمع کرنے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں میں ہاتھ بٹانے کا عندیہ ظاہر کر چکے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جنرل السیسی نے کہا کہ وہ ایک برس سے مشرق وسطی میں دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔
تاہم دنیا نے اس ضمن میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ اب ان تنظیموں کی سرکوبی کے لئے بڑے پیمانے پر اسٹرٹیجک کارروائیوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -