بھارتی فلموں کی نمائش سے ہمارے اندر مقابلہ کی فضاءپیدا ہوئی،یار محمد شمسی
لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروموٹر اور پروڈیوسر یار محمد شمسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش سے ہمارے اندر مقابلہ کی فضاءپیدا ہوئی ہے۔یار محمد شمسی نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے ہماری پاکستانی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے اور ان کو بند ہونا چاہئے میں اس کی مخالفت کرتا ہوں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں محب وطن نہیں ہوں مجھے پاکستانی ہونے پر فخر میرا کہنے کا یہ مطلب ہے کہ ہمارے ملک میں باصلاحیت لوگوںکی کمی نہیں ہے ہمیں مخالفت سے نہیں بلکہ اپنے کام سے مخالف کا مقابلہ کرنا چاہیے اگر بھارتی فلمیں ہمارے ملک میں نہ لگتیں تو سنیما انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں افراد بے گھر ہوجاتے۔تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں بھی ہماری فلموں نے بھارتی فلموں کے مقابلہ میں شاندار اور ناقابل فراموش کامیابیاں حاصل کی ہیں۔