النصرہ فرنٹ نے یرغمال لبنانی فوجی کو گولی مار دی

النصرہ فرنٹ نے یرغمال لبنانی فوجی کو گولی مار دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(این این آئی)شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ نے یرغمال بنائے گئے لبنانی فوجیوں میں سے ایک کو گولی مار کر قتل کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق النصرہ فرنٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹیوٹر پر ایک بیان کے ساتھ ایک ویڈیو فوٹیج بھی پوسٹ کی ہے جس میں مغوی لبنانی فوجی محمد حمیہ گو سر میں گولی مار کر قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔ مقتول کے قریب ایک دوسرے مغوی فوجی علی البزال کو بھی دکھایا گیا ہے جس نے اپنی جان بچانے کیلئے النصرہ فرنٹ کے مطالبات تسلیم کرنے اور فوج کی حراست میں موجود اسلامی عسکریت پسندوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ النصرہ فرنٹ کی جانب سے ایک ماہ قبل لبنان کے سرحدی قصبے عرسال میں ایک کارروائی کے دوران یرغمال بنائے گئے فوجی کے قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے۔النصرہ فرنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں لبنانی فوج اور حزب اللہ پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے مغویوں کی رہائی کے حوالے سے جاری مذاکرات ناکام بنانے کے لیے عام شہری گرفتار کر رکھے ہیں۔ جب تک انہیں رہا نہیں کیا جاتا لبنانی فوجیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔لبنانی وزیر دفاع سمیر مقبل نے ایک بیان میں بتایا کہ عرسال قصبے سے یرغمال بنائے گئے ایک سپاہی محمد حمیہ کو دہشت گرد تنظیم نے قتل کردیا ہے اور اس نے دیگر مغویوں کے قتل کی بھی دھمکی دی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -