سابق ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان اسلام شاہ انتقال کرگئے

سابق ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان اسلام شاہ انتقال کرگئے

  

 لاہور ( فلم رپورٹر )ریڈیو پاکستان لاہور کے سابق ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز محمد اسلام شاہ کو گارڈن ٹاﺅن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ان کا انتقال آج صبح دل کی دھڑکن رکنے کے باعث ہوا انھوں نے 83سال کی طویل عمر پائی مرحوم نے اپنے کیرئر کا آغاز 60 ءکی دھائی کے آغاز میں ریڈیو پاکستان لاہور سے بطور پروڈیوسر کی حثیت سے کیاوہ آرٹسٹ میکر شخصیت تھے اوریہی وجہ ہے کی انھوں نے کئی فن کاروں کو ریڈیو پاکستان کے ذریعے متعارف کرایا ۔

انھوں نے جن آرٹسٹوں کو متعارف کرایا ان میں مہدی حسن،اقبال بانو،زینت بیگم،علی بخش ظہور،غلام علی ،فدا حسین اور ان جیسے دیگر آرٹسٹ شامل ہیں مرحوم نے 65ءکی جنگ کے دوران ندائے حق جیسے پروگرام کو پیش کرکے شہرت حاصل کی مرحوم نے موسیقی اور شاعری کے حوالے کئی کتب بھی تخلیق کیا 83ءسال کی عمر میں بھی علی ادبی مخفلوں میں شامل ہونا باعث اعزاز سمجھتے تھے اور اپنی خراب طبیعت کے باعث بھی آرام آرام سے ٹہلتے ہوئے ان مخفلوں میں شرکت کرتے اور اپنی علمی ادبی گفتگو سے ان مخافل کو علم ادب کا گہوارہ بنا دیتے دریں اثناءان کے انتقال پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ پرویز نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ریڈیو پاکستان کے لئے دی گئی خدمات کو قومی اثاثہ قرار دیا مرحوم کی نماز جنازہ میں کالم نگاروں ،سئینر صحافیوں سمیت فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔

مزید :

کلچر -