بھارتی فنکاروںکاسحرفلم اورٹی وی سے نکل کرکمرشلرز تک پہنچ چکاہے ،چنبیلی

بھارتی فنکاروںکاسحرفلم اورٹی وی سے نکل کرکمرشلرز تک پہنچ چکاہے ،چنبیلی
بھارتی فنکاروںکاسحرفلم اورٹی وی سے نکل کرکمرشلرز تک پہنچ چکاہے ،چنبیلی
کیپشن: 1

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ چنبیلی نے کہاہے کہ بھارتی فنکاروںکاسحرفلموں اورٹی وی ڈراموں سے نکل کرکمرشلرزتک پہنچ چکاہے ۔پاکستانی کمپنیاںملکی ٹیلنٹ کوچھوڑکر اپنے پراڈکٹس کی تشہیرکے لئے بالی وڈسٹارکاسہارلے رہے ہیں۔اس کے برعکس بالی وڈ میںپاکستانی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی جارہی ہے اورہمارے فنکارہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کواجاگرکررہے ہیں۔ایک بیان میںانکاکہناتھاکہ پاکستان میں بھارت سے زیادہ خوبصورت اورباصلاحیت فنکارموجودہیں جوکسی اکیڈمی سے تربیت حاصل کئے بغیربالی وڈ فنکاروں کامقابلہ کررہے ہیں ۔ہمارے ہدایتکاروں کوچاہیے کہ وہ ملکی ٹیلنٹ کوترجیح دیں اورپاکستانی کمپنیوں کوبھی کمرشلزکےلئے ملکی ماڈلزکی خدمات حاصل کرنی چاہیے ۔انکاکہناتھاکہ جب تک ہم اپنے فنکارو ں کی حوصلہ افزائی نہیںکرینگے اس وقت تک شوبزسے وابستہ کوئی بھی شعبہ ترقی نہیںکرسکتا ۔پاکستانی فیشن انڈسٹری میں جب ملکی ڈیزائنرزاورماڈلزکومواقع فراہم کئے گئے توانہوں نے ثابت کردیاکہ وہ کسی بھی ملک کے فنکاروںسے کم نہیںہیںاورآج ہماری فیشن انڈسٹری بہت آگے نکل چکی ہے ۔ہمارے ڈیزائنرزپہچان مغربی ممالک میں ہوچکی ہے ۔

مزید :

کلچر -