لبنان میں حزب اللہ کی چوکی پر خودکش حملہ، تین افراد ہلاک،22زخمی

لبنان میں حزب اللہ کی چوکی پر خودکش حملہ، تین افراد ہلاک،22زخمی

بیروت (این این آئی)لبنان کے مشرقی شہر بعلبک میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر کار سوار خودکش بمبار کے حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم کار سوار نے بارود سے بھری کار حزب اللہ کی ایک چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم حزب اللہ کے ترجمان ٹی وی نے دعوی کیا کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی خودکش کار حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مرنے والوں میں حزب اللہ کا کوئی رکن بھی شامل ہے یا نہیں۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار حزب اللہ کے زیر انتظام ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔

عین اسی وقت ایک موٹر سائیکل بھی وہاں سے گذر رہا تھا۔

مزید : عالمی منظر