ایبولا کا خوف ،سیرالیون کے دارالحکومت میں کرفیو لگا دیا گیا

ایبولا کا خوف ،سیرالیون کے دارالحکومت میں کرفیو لگا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فری ٹاؤن (این این آئی ) ایبولا کے خوف سے سیرالیون کا دار الحکومت فری ٹاؤن کسی آسیب زدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا ۔ حکومت کی جانب سے جان لیوا ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت نے فری ٹاؤن میں تین روز کے لئے کرفیو لگا دیا ہے ۔ اس دوران شہر میں صرف پولیس اور محکمہ صحت کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے ، افریقہ میں ایبولا وائرس ہزاروں افراد کی جان لے چکا ہے ۔ صرف سیرا لیون میں پانچ سو باسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -