سات لاکھ 26 ہزار عازمین حج کی سعودی عرب آمد

سات لاکھ 26 ہزار عازمین حج کی سعودی عرب آمد

  

ریاض (این این آئی)عازمین حج کی دنیا بھر سے حجاز آمد کا سلسلہ جاری و ساری ہے، سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے 24 ذیقعد 1435ھ تک بیرون ملک سے سات لاکھ 26 ہزار 290 عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں،ایجنسی کے مطابق سات لاکھ 8ہزار عازمین حج ہوائی جہازوں سے مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے جبکہ 08 ہزار 807 خشکی کے راستے اور 8 ہزار 557 سمندری راستے سے سر زمین حجاز میں داخل ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -