چیمپئنز لیگ ٹی 20، چنائی سپر کنگز اور ڈولفنز کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

چیمپئنز لیگ ٹی 20، چنائی سپر کنگز اور ڈولفنز کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

  

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں چنائی سپر کنگز اور ڈولفنز کی ٹیموں کے مابین میچ آج ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سی ایل ٹی 20 کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں، (آج) واحد میچ گروپ اے کی ٹیموں چنائی سپر کنگز اور جنوبی افریقا کی ڈولفنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ چنائی کو کولکتہ جبکہ ڈولفنز کو پرتھ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں کل گروپ بی میں آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہریکینز اور نیوزی لینڈ کی نادرن ڈسٹرکٹس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -