لاہور کے بعد ملتان میں دھرنا ہو گا، کراچی نے باغی کو ’داغی ‘ قرار دے دیا: شاہ محمود قریشی

لاہور کے بعد ملتان میں دھرنا ہو گا، کراچی نے باغی کو ’داغی ‘ قرار دے دیا: شاہ ...
لاہور کے بعد ملتان میں دھرنا ہو گا، کراچی نے باغی کو ’داغی ‘ قرار دے دیا: شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی چوک سے دھرنا کسی سیلاب کی طرح پورے ملک میں پھیل رہا ہے، کراچی کے عوام نے نواز شریف کے فرسودہ نظام کے خلاف ووٹ دے دیا ہے، کراچی والوں نے ’باغی‘ کو ’ داغی ‘ قرار دے دیا ہے، اگر کوئی تحریک انصاف کا صدر ہے تو ذرا کسی جلسے میں تو آ کر دکھائے، کراچی نے مستقبل کی جھلک دیکھ لی ہے اب وقت ہے کہ یہ دھرنا لاہور کے بعد ملتان کا بھی رخ کرے۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام پوری طرح بیدار ہو چکی ہے اور عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، پاکستان کا ہر شہر عمران خان کا استقبال کرے گا اور ایک نئی تاریخ لکھی جائے گی جو ایک دن نیا پاکستان بنائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -