آسٹریا کی حکومت قرآن کریم کا جرمن زبان میں ترجمہ کرائیگی

آسٹریا کی حکومت قرآن کریم کا جرمن زبان میں ترجمہ کرائیگی

ویانا(این این آئی) یورپی ملک آسٹریا کی حکومت نے قرآن پاک کا جرمن زبان میں ترجمہ کرانے پرغور شروع کردیا ۔آسٹریا کے وزیر خارجہ سباسٹین کرز نے مقامی ریڈیو چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ آسٹریا کے 140 مسلمان شہری شام اور عراق میں جاری شدت پسند تحریک کا حصہ بن چکے ہیں، دہشت گرد عناصر اور ان کے ہمدرد قرآن کی بعض آیات کا غلط مفہوم پیش کرتے ہیں جس کا نقصان تمام مسلمانوں کو پہنچ رہا ہے، اس لئے موجودہ حکومت پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے ذریعے قرآن کریم کا جرمن زبان میں ترجمہ کرایا جائے گا۔ قرآن کریم کے ترجمے کا کام آسٹریا ہی میں مقیم عالم دین سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریا کی کل آبادی 83 لاکھ ہے جبکہ مسلمانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید : عالمی منظر