شہبازشریف کا خانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

شہبازشریف کا خانیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ...


لاہور (پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خانیوال کے قریب کبیروالہ ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید : صفحہ آخر