سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے انتخابات، اتحاد فاؤنڈرز گروپ بلامقابلہ کامیاب

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے انتخابات، اتحاد فاؤنڈرز گروپ بلامقابلہ کامیاب

  


سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2014-15 میں اتحاد فاؤنڈر گروپ کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ۔ گزشتہ روز سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جہاں اتحاد فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدواربلا مقابلہ کامیاب ہو ئے ۔صدر کے عہدہ پر فضل جیلانی ، نائب صدر عالمگیر، ملک نصیر احمد سمیت دیگر ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کامیاب قرار پائے ہیں ۔ اتحاد فاؤنڈر گروپ کے قائد ریاض الدین شیخ نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنعتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ سرگرم رہیں گے ۔ سیالکوٹ کے ہنر مندوں نے اقوام عالم میں اہم اور نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔ صنعتکاروں کو آگے لانے کے لئے اتحاد فاؤنڈر گروپ اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -