شہبازشریف کاسابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ظہیر عباس کی والدہ اورروزنامہ ’’دن ‘‘کے ایڈیٹرمیاں حبیب اللّٰہ کے سسر کے انتقال پراظہار تعزیت

شہبازشریف کاسابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ظہیر عباس کی والدہ اورروزنامہ ...


لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ظہیر عباس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ روح کو جوار رحمت میں جگہ دیں اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ شہباز شریف نے روزنامہ’’ دن‘‘ کے ایڈیٹرمیاں حبیب اللہ کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورسوگوار خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر