جماعة الدعوة نے 23ہزار4سو30 سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا

جماعة الدعوة نے 23ہزار4سو30 سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا

لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعة الدعوة کی طرف سے28موٹر بوٹس کے ذریعے 23ہزار4سو تیس سیلاب متاثرہ افراد کو ریسکیو کیاگیا۔15ہزار سے زائد خاندانوں میں خشک راشن پیک جبکہ ساڑھے تین لاکھ سیلاب متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی گئی۔فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکار تاحال سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کے بعد ایف آئی ایف کے رضاکار تمام متاثرہ علاقوں میں پہنچے۔لاہور، اسلام آباد، جہلم، گجرات، منڈی بہاﺅالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جھنگ، چنیوٹ، نارووال، بہاول نگر، سرگودھا ، مظفر گڑھ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے ریسکیو آپریشن میں28موٹر بوٹس نے حصہ لیا۔ اس دوران23,430 متاثرین کو سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاجن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین کو فری ٹرانسپورٹ کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں نے لوگوں کے گھروں کا سامان اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے میڈیکل مشن کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں 258میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن سے 96,540متاثرین سیلاب مستفید ہوئے۔

ریسکیو اپریشن

مزید : صفحہ آخر