مختلف شہروں میں بجلی کی اوور بلنگ کیخلاف صارفین کا احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

مختلف شہروں میں بجلی کی اوور بلنگ کیخلاف صارفین کا احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی رہی جس کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا شارٹ فال کم ہونے پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی تاہم دوسری جانب ملک میں ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اوور بلنگ کے خلاف صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔ گزشتہ روز بڑے شہروں میں اٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مرمت کے نام پر بجلی کی بندش نہیں کی گئی تاہم رات کو لوڈ بڑھنے پر فیڈرز بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 16750 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12340 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4410 میگا واٹ کا فرق رہا ۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز گجر پورہ سب ڈویژن میں مدینہ کالونی کے رہائیشوں نے اوور بلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ لوگوں نے ٹائر جلا کر نہ صرف سڑک بلاک کر دی بلکہ گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے مظاہرین نے سب ڈویژن کے ایس ڈی اور فوری طور پر معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔
اوور بلنگ ، احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -