اسلام آباد،پی ٹی آئی کے خیمے میں دھواں بھرنے سے4کارکن بے ہوش

اسلام آباد،پی ٹی آئی کے خیمے میں دھواں بھرنے سے4کارکن بے ہوش

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے خیمے میں دھواں بھر جانے سے چار کارکن بے ہوش ہوگئے۔اتوار کوپارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے میں جنریٹر کے دھویں سے چار کارکن کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد انہیں گاڑی میں ڈال کرہسپتال منتقل کیا گیا۔پولی کلینک ذرائع نے کہا ہے کہ چاروں افراد جنریٹر کے دھویں سے بے ہوش ہوئے۔رات کو ہونے والی بارش کے باعث جنریٹر کو خیمے میں منتقل کر دیا تھا، جس کے بعد جنریٹر خیمے میں تھا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج سے سوئے کارکن بے ہوش ہوئے۔ رات بھر جنریٹر چلنے کے باعث خیمے میں دھواں بھر گیا تھا

کارکن بے ہوش

مزید : صفحہ آخر