پی آئی اے کا حج آپریشن اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا

پی آئی اے کا حج آپریشن اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، آخری حج پرواز 28 ستمبر کر روانہ ہو گی ،پی آئی اے کا حج آپریشن 28 اگست کو شروع ہوا تھا ۔ترجمان پی آئی اے نے اتوار کے روز بتایا کہ قبل از حج آپریشن کے دوران اب تک86 خصوصی پروازوں کےساتھ ساتھ معمول کی شیڈول پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے 24 ویں روزاتوار21 ستمبر تک کراچی سے 12 پروازوں کے ذریعے 3,982 ، لاہور سے 12 پروازوں کے ذریعے 5,190 ، اسلام آباد سے 10پروازوں کے ذریعے4,787 ، کوئٹہ سے 22پروازوں کے ذریعے6,795 ، پشاور سے 19 پروازوں کے ذریعے 6,072، ملتان سے 8 پروازوں کے ذریعے 2,618 اور سیالکوٹ سے3 پروازوں کے ذریعے 1,498 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا ہے۔ قومی ائر لائن کے بعداز حج آریشن کا آ غاز 8 اکتوبر کو ہو گا اور یہ 8 نومبر کو مکمل ہو گا۔

حج اپریشن

مزید :

صفحہ آخر -