قوم کو بھارتی آبی جارحیت سے آگاہ کرنے کیلئے کونے کونے مٰین جائیں گے حافظ سعید

قوم کو بھارتی آبی جارحیت سے آگاہ کرنے کیلئے کونے کونے مٰین جائیں گے حافظ سعید ...

                                لاہور ( سٹاف رپورٹر) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو بھارتی آبی جارحیت سے آگاہ کرنے کیلئے ملک کے کونے کونے میں جائیں گے۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر حکومت پر دباﺅ بڑھانا چاہیے کہ وہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے اور اس مسئلہ کو ہر عالمی فورم پر اٹھایا جائے۔ ہر سال آنے والے سیلابوں سے ملک کی معیشت تباہی سے دوچار ہو رہی ہے۔ ملک میں نئے ڈیم تعمیر کئے جائیں اوربھارتی آبی جارحیت کا راستہ روکا جائے۔ وہ مرکز القادسیہ میں جماعةالدعوة کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا نصر جاوید، حافظ محمد مسعود، انجینئر نوید قمر، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ طلحہ سعید ، انجینئر محمد حارث ودیگر بھی موجودتھے۔اجلا س میں انجینئر نوید قمر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو بھارتی آبی جارحیت اورپاکستانی دریاﺅں پر بنائے گئے متنازعہ ڈیموں کی تعمیرکے اصل حقائق پر مشتمل رپورٹ تیار کرے گی تاکہ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط حکمت عملی وضع کی جاسکے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اپنے علاقوں کو بچانے اور پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج بنانے کے لیے دریاﺅںمیں پانی چھوڑ دیتا ہے جس سے ہر سال بڑے پیمانے پر تباہی ہورہی ہے۔جماعةالدعوة کے رضاکار وں کی جانب سے کشتیوں کے ذریعہ ہزاروں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔متاثرہ علاقوں میںتاحال رضاکاروں کی کثیر تعداد ریلیف و ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں راشن پیک تقسیم اور گھروں کی تعمیر میں لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کو بھارتی آبی دہشت گردی پرکسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ سلسلہ روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستان میں بارشیں تو ہرسال ہوتی ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے آنے والے شدید درجے کے سیلابوں کے پیچھے بھارت کی شرارتوں کا بھی بڑا کردار ہے۔انڈیا کی آبی دہشت گردی سے ملکی معیشت اور عوام الناس کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جماعةالدعوة کے رضاکاروں نے ملک میں بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلاب کی صورتحال سے متاثرہ تمام علاقوں میں امدادی سرگرمیاںسرانجام دیں۔ وہ کشتیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اورایمبولینسوں سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرتے رہے اور متاثرین کوسیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیاجاتا رہا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ جب تک انسان دوسرے انسانوں کی مدد میں لگا رہتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے بھی مدد ملتی رہتی ہے اور مصیبت زدہ افراد کی مدد میں لگ جانا ہی نبوی منہج ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ تمام اہل پاکستان کو سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاﺅ کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔فلاح انسانیت فاونڈیشن ‘جماعةالدعوةکے رضاکار سیلاب زدہ علاقوںمیں بھرپورامدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔جماعة الدعوة سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔پوری قوم کو آگے بڑھ کر سیلاب متاثرین کی کھل کر مدد کرنی چاہیے۔

حافظ سعید

مزید : صفحہ آخر