شور کوٹ: ٹرالے اور منی ٹرک مٰیں تصادم سے7 افراد جاں بحق 4زخمی

شور کوٹ: ٹرالے اور منی ٹرک مٰیں تصادم سے7 افراد جاں بحق 4زخمی

  

شورکوٹ،کبیروالا(نمائندہ خصوصی،نا مہ نگار) شور کوٹ ملتان روڈ اڈہ پل25کے قریب ٹرالہ اور منی ٹرک کے تصادم میں7افراد ہلاک جب کہ چار افراد شدیدزخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گجرات سے بھینسوں کے بیوپاری منی ٹرک پر سوار ہو کرجانورخریدنے کے لیے ملتان جا رہے تھے جب ان کا ٹرک پل25کے قریب پہنچا تو گدھا ریڑھی کو اور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے کھاد سے لدے ہوئے ٹرالے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں جاوید شریف ولد محمد شریف سکنہ گجرات ’جمشید شریف ولد محمد شریف سکنہ گجرات ’منیر احمد ولد محمد صدیق سکنہ گجرات ’عامر سجاد ولد منظور ’ریاض ولد احمد دین ’کامران الیاس ولد محمد الیاس ’مدثر ولد انور جب کہ چار افراد غضنفر علی ولد غلام قادر ’امان اللہ ولد ریاض الیاس ولد قاسم ’منظور ولد شکور سکنہ اڈہ پل25 ریڑھی بان شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل کبیر والا ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں جب کہ ٹرالر کا ڈرائیور بھی زخمیوں میں شامل ہے یہ حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ حویلی کورنگا ذولفقار علی موقع پر پہنچ گئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -