بجلی کے زائد بلوں کا معاملہ آج نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر غور آئیگا

بجلی کے زائد بلوں کا معاملہ آج نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ...

  

                                    اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (آج) پیر کووزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا‘ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ صرف توانائی بحران، بجلی کے زائد بلوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اتوار کو سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے پانی و بجلی کے مشیر ڈاکٹر مصدق اجلاس کو اس بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں اس ایشو کے علاوہ دھرنا میں شامل احتجاجی جماعتوں کے مطالبات اور مذاکراتی عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ جلاس میں رواں ماہ کے ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں بارے عوامی شکایات کے ازالہ کےلئے زائد بلنگ کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی فارمولا بھی منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا‘وزارت پانی و بجلی، صارفین کو زائد بل بھیجنے سے متعلق ایک جامع رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں زائد بلنگ کے ذمہ دار بجلی کی کمپنیوں کے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو پیش کی جانے والی وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ میں بتایا جائے گا کہ وزارت کو اس وقت گورننس کے شدید مسائل کا سامنا ہے ان میں بجلی کی جنریشن کے ساتھ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق سنگین مسائل شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت میٹر ریڈنگ کا نظام آڈٹ سورس کرنے اور پرائیویٹ کمپنیوں سے حوالے کرنے اور ڈسٹری بیوشن کمیٹیوں(ڈسکوز) کے موجودہ نظام میں بہتری لانے کی کئی تجاویز پر غور کر رہی ہے یہ تجاویز کابینہ میں بھی پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں جاری پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے کے لئے مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے اپنی رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی

مزید :

صفحہ اول -