وزیراعظم نے اعلیٰ پولیس افسروں کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کی شرط ختم کر دی

وزیراعظم نے اعلیٰ پولیس افسروں کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کی شرط ختم کر دی ...

                     لاہور(زاہد علی خان) وزیر اعظم نے اعلیٰ پولیس و سول افسروں کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کی شرط ختم کر دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ سرکاری افسر دور دراز میں ملازمت کرنے کے پابند ہیں ان کی ذمہ داری لوگوں کو سہولیات دینا اور انصاف فراہم کرنا ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ جو افسران سالہا سال سے ایک ہی جگہ موجیں اڑا رہے ہیں انہیں دوسرے صوبوں میں بھی بھجوایا جائے۔ نواز شریف کو بتایاگیا ہے کہ اس وقت 3ہزاراعلیٰ افسران اور دیگر سرکاری افسرتاحال صوبوں سے باہر نہیں گئے بھرتی کے وقت سرکاری افسرا نے نے پاکستان قانون سے وفا داری کے علاوہ قوانین کے تحت ہر حکم ماننے کا حلف دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ گریڈ 17سے اوپر کے تمام پولیس و سول افسران کو جہاں ضروری ہو تعینات کیا جائے اور جو افسر انکار کرے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 شرط ختم کر دی

 

مزید : صفحہ آخر