کراچی، ہوٹل پر نا معلوم ملزمان کی فائرنگ 3 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

کراچی، ہوٹل پر نا معلوم ملزمان کی فائرنگ 3 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ...

                 کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے حسین آباد میں ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔اتوار کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں میمن میڈیکل سینٹر کے قریب واقع ایک ہوٹل کے باہر 4 افراد ناشتے میں مصروف تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ناشتے میں مشغول چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہیدہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ چوتھے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور خون کے نمونوں سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرکے ہوٹل مالک اور وہاں موجود دیگر افراد کے بیان لے لئے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے تاہم حتمی بیان تفتیش کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔

کراچی

 

مزید : صفحہ آخر