بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کر دیں

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں کوئی خوشی منانے کا تصور ہی نہیں کر سکتا، مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کر دیں۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک سیلاب میں گھرا ہوا ہے ،ایسے وقت میں خوشیاں منانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -