سکاٹ لینڈ کے آزادی ریفرنڈم کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماﺅں کا ریفرنڈم کا مطالبہ

سکاٹ لینڈ کے آزادی ریفرنڈم کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماﺅں کا ریفرنڈم کا ...

  

                       برلن /سری نگر (آئی این پی )سکاٹ لینڈ کے آزادی ریفرنڈم کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماو¿ں نے ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا ۔مقبوضہ کشمیر کے رہنما سید عبدالرحمان گیلانی نے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کشمیر میں بھی اسکاٹ لینڈ کی طرز کا ریفرنڈم کروایا جانا چاہیے، جس میں کشمیری خود یہ فیصلہ کریں کہ آیا وہ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ کشمیری علیحدگی پسند ’حق خود ارادیت‘ کے لیے گزشتہ کے دہائیوں سے نئی دہلی حکومت کے خلاف جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نئی دہلی حکومت نے بھی اپنے زیر کنٹرول کشمیر میں فوجیوں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔سید عبدالرحمان گیلانی نے کہا کہ آزادی ہر قوم کا بنیادی حق ہے اور یہ حق کسی بھی قوم سے چھینا نہیں جا سکتا لیکن بھارت گزشتہ چھ دہائیوں سے یہی کچھ کر رہا ہے۔ یہ غیر انسانی فعل ہے۔ بھارت کو برطانیہ سے کچھ سیکھنا چاہیے اور کشمیریوں کو یہ حق دیا جانا چاہیے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر 1947ء سے عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

مزید :

صفحہ اول -