اگر صوبے بنیں گے تو چاروں صوبوں میں بنیں گے ورنہ نہیں بنیں گے،الطاف حسین

اگر صوبے بنیں گے تو چاروں صوبوں میں بنیں گے ورنہ نہیں بنیں گے،الطاف حسین

  

لندن (آئی این پی) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر صوبے بنیں گے تو چاروں صوبوں میں بنیں گے ورنہ نہیں بنیں گے‘ عمران خان کو سیاست میں سب سے پہلے خوش آمدید کیا‘ کراچی میں عمران خان ایم کیو ایم کے مہمان ہوں گے‘ جائز مطالبات سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔ اتوار کو لندن سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سیاست میں آئے تھے تو ایم کیو ایم نے سب سے پہلے انہیں خوش آمدید کیا تھا کراچی میں بھی عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہر ایک کو اپنے اندر سمو لیتا ہے عمران خان کراچی میں ہمارے مہمان ہوں گے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ہم اپنے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اگر پاکستان کو بچانا ہے تو نئے صوبے بنانا ہوں گے انہوں نے کہا کہ اگر سندھ ایک ہے تو چالیس اور ساٹھ فیصد کوٹہ کیوں مقرر کیا گیا جب اس طرح تقسیم ہوگی تو سندھ میں نئے صوبے قائم کرنے کی آوازیں اٹھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں متوسط طبقے کے نوجوانوں کو لا کر انقلاب برپا کیا اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری بھی متوسط طبقے کو آگے لارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -