وہ دن بھی آنیوالا ہے جب شاہ محمود قریشی عمران خان کیخلاف باتیں کریگا، سعید غنی

وہ دن بھی آنیوالا ہے جب شاہ محمود قریشی عمران خان کیخلاف باتیں کریگا، سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد)خصو صی رپورٹ( پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے سیاسی خانہ بدوش شاہ محمود قریشی کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر کی جانے والی تنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے اصول ان کے لباس کی طرح بدلتے رہتے ہیں اور اس طرح پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیل کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی1988 میںجب نواز شریف کے ساتھ تھے تو محترمہ بینظیر بھٹو پر تنقید کرتے تھے۔ جب پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تو میاں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ وہ دن بھی جلد آئے گا جب یہ سیاسی خانہ بدوش عمران خان کے خلاف باتیں کرنے لگے گا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سیاسی خانہ بدوش شاہ محمود قریشی نے وزارت اصولوں کی خاطر نہیں بلکہ قلم دان نہ ملنے کی صورت میں چھوڑی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -