برف پگھلنے لگی ،پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں میں بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق

برف پگھلنے لگی ،پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں میں بات چیت آگے بڑھانے پر ...

  

نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ،پاک بھارت وزرائے اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے میں دو مرتبہ اعلی سطحی رابطے ہوئے ہیں جس میں بات چیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاہم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات بارے کوئی رسمی تجویز پیش نہیں کی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے قبل دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو مرتبہ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان 25 اگست کو خارجہ سیکرٹری مذاکرات کی منسوخی کے ایک ماہ بعد پہلی مرتبہ رابطہ ہوا ہے ۔ایک سینئر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات 13 ستمبر کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول اور پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے درمیان ہوئی ۔مودی حکومت آنے کے بعد یہ انکی پہلی ون آن ون ملاقات تھی ۔ذرائع کا ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ اجیت دول نے عبدالباسط کو آگاہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان اور بھارت کے حکام کے درمیان دوسری ملاقات چند روز قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ اور پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے درمیان ہوئی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان 18 اگست کو ٹیلی فونک رابطے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی ۔اس سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ نے ٹیلی فون کرکے پاکستانی ہائی کمشنر کو خبردار کیا تھا کہ اگر انھوں نے حریت رہنماؤں سے ملاقات کی تو 25 اگست کو دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کردیے جائیں گے

مزید :

صفحہ اول -