وزیر اعظم آفس کا نادرا پاسپورٹ امیگریشن ایف آئی اے اور نیکٹا کے مستقل سربراہ لگانیکا فیصلہ

وزیر اعظم آفس کا نادرا پاسپورٹ امیگریشن ایف آئی اے اور نیکٹا کے مستقل سربراہ ...

  

                               اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے اپنی وزارت کے امور میں عدم دلچسپی پر وزیر اعظم آفس نے ایڈہاک ازم کا خاتمہ کرتے ہوئے نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، ایف آئی اے اور نیکٹا کے مستقل سربراہان کی تقرری کا فیصلہ کر لیا ، جلد مرحلہ وار تقرریاں عمل میں لائی جائینگی،سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے وزارت کے ذیلی اداروں کے سربراہان کی خالی آسامیوں سے متعلق وزیر اعظم آفس کو آگاہ کر دیا۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں ایف آئی اے ، نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نیکٹا میں مستقل سربراہ موجود نہیں اور جونئیر افسروں کو عارضی چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے ، وزیر داخلہ کے سخت رویے کے باعث کوئی قابل افسر ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں میں خالی آسامیوں کی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کر دی ہے اور وزیر اعظم آفس مذکورہ اداروں کے سربراہان کو تقرر خود عمل میں لائے گا تاکہ ایڈ ہاک ازم کا خاتمہ کرتے ہوئے مستقل سربراہان کے ذریعے اداروں کی کار کردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید :

صفحہ اول -