اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش

ا سلام آباد /نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں پاکستان سے تعاون کرنے کی پیشکش کی ۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار وزیراعظم محمد نوازشریف کولکھے گئے ایک خط میں کیا۔بان کی مون نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے سے متعلق پاکستانی حکومت کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے سیلاب میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر وزیراعظم محمد نوازشریف اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہارکیا۔

مزید : صفحہ اول