اسلام آباد میں دن کو (ن )لیگ اور رات کو دھرنے والوں کی حکومت ہے ،سراج الحق

اسلام آباد میں دن کو (ن )لیگ اور رات کو دھرنے والوں کی حکومت ہے ،سراج الحق ...

  

                     لاہور(اے این این)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دن کو ن لیگ اور رات کو دھرنے والوں کی حکومت ہے ¾ آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی کسی کو بھی پرواہ نہیں ¾ آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کے غلام حکمرانوں نے آئین سے وفاداری کا ثبوت نہیں دیا ¾ ہم مینار پاکستان سے دوبارہ تحریک پاکستان کا آغاز کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر بازار پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، سیکرٹری جنرل شبیر احمد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق نے کہاکہ بعض جاگیر داراور وڈیرے عوام کو بھیڑ بکریوں سے زیادہ اہمیت دینے کو تیا ر نہیں ،حکمرانوں کے ظلم و جبر نے غریب کی زندگی اجیرن کردی ہے ،غریبوں کے پھول جیسے بچے تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں ہوٹلوں میں گندے برتن دھونے اور سائیکلوں کی دکانوں پر پنکچر لگانے پر مجبور ہیں ،68سال سے یہاں غریب کا استحصال ہورہا ہے ،غریب کے گھر لاکھوں روپے کا بل بھیج دیا جاتا ہے اور جب وہ اسے ادا نہیں کرسکتا تو اس کا میٹر کاٹ دیا جاتا ہے جبکہ ایک مل اونر کے کروڑوں روپے کے بل معاف کردیئے جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں جاگیرداروں سرمایہ داروں اور اشرافیہ کے چشم و چراغ ہی نظر آتے ہیں غریب کا بیٹا اقتدار کے ایوانوں میں قدم نہیں رکھ سکتا ۔

مزید :

صفحہ اول -