ارکان پارلیمنٹ کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے دی گئی ڈید لائن ختم ہونے میں7 دن رہ گئے

ارکان پارلیمنٹ کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے دی گئی ڈید لائن ختم ہونے میں7 دن رہ ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ کو اپنے گوشوارے جمع کرانے کیلئے دی گئی29ستمبر کی ڈید لائن ختم ہونے میں7 دن باقی رہ گئے‘ 1174 ارکان پارلیمنٹ میں سے اب تک 300 سے زائد ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروائے ہیں بیشتر جماعتوں کے قائدین ‘ وفاقی وزراء اور اہم اراکین پارلیمنٹ نے اب تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے مالی سال کے آغاز کے بعد سے متعدد بار ارکان پارلیمنٹ کو اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے کئی خطوط لکھے گئے ہیں تاہم اراکین کی اکثریت نے ابھی تک اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت تمام ارکان پارلیمنٹ 29 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہیں اس تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن تادیبی کارروائی کرسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -