عمران خان کامو¿قف واضح اور عوامی امنگوں کے مطابق ہے، عبدالعلیم خان

عمران خان کامو¿قف واضح اور عوامی امنگوں کے مطابق ہے، عبدالعلیم خان

  

لاہور(جنرل رپورٹر )تحریک انصاف ضلع لاہو رکے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قومی سطح پر عمران خان موقف انتہائی واضح اور عوامی امنگوں کے مطابق ہے اب حکمرانوں کو ہر قیمت پر جانا ہوگا اور دھاندلی زدہ جمہوریت اور جعلی ترقی کے خواب مزید لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ ساری قوم کی آواز بن چکا ہے ، پاکستان کی نوجوان نسل، خواتین اور زندگی کے ہر طبقے سے افراد دن بدن آزادی مارچ میں شریک ہورہے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکمرانوں کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی کسی نتیجے پر پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی، عمران خان نے بروقت حکمرانوں کو بے نقاب کرکے ان کا اصل چہرہ عوام پر آشکار کردیاہے انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداران اور کارکن اسلام آباد دھرنے میں شمولیت کے ساتھ ساتھ لاہورمیںبھی روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کررہے ہیں جس کے لئے وہ ہر کارکن کو مبارک باد دیتے ہیں عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ عمران خان جب بھی کال دیں گے پی ٹی آئی کے کارکن اسی جوش و جذبے کے ساتھ لبیک کہیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -