تنظیم الفجر پاکستان کے زیراہتمام امن کے عالمی کے موقع پر واک

تنظیم الفجر پاکستان کے زیراہتمام امن کے عالمی کے موقع پر واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امن کے عالمی دن کے موقع پر تنظیم الفجر پاکستان کے زیراہتمام الحمراءہال سے گورنر ہاﺅس تک امن کا اہتمام کیاگیا واک کی قیادت اکمل اویسی پیرزادہ، سلمان عابد، کلیم احمد، فضل الرحمن بٹ، رانا زاہد، رانا طارق، زاہد ذوالفقار ، ولایت فاروقی، صداقت شیخ اور محمدرضوان ناصر نے کی واک میں سول سوسائٹی، فنکاروں، صحافیوں ، کالم نگاروں، کالجز، یونیورسٹیز کے طلبہ کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک کے اختتام پر تنظیم الفجر پاکستان کے صدر اکمل اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے شمالی وزیرستان میں ہماری بہادر افواج امن اور پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ برسر پیکار ہیں اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرکے ملک میں امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کریں گی جس سے ملک دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائے گا۔