عالمی یوم سیا حت کے موقع پر ہفتہ جشن سیاحت 27 ستمبر تک منایاجائے گا، مقصود چغتائی

عالمی یوم سیا حت کے موقع پر ہفتہ جشن سیاحت 27 ستمبر تک منایاجائے گا، مقصود ...

  

لاہور(پ ر) صدارتی ایوارڈ یافتہ سکاﺅٹ لیڈر اور اعزازی پبلک ریلیشن آفیسر ریجنل بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن مقصود چغتائی نے کہا کہ عالمی یوم سیا حت کے موقع پر ہفتہ جشن سیاحت 27 ستمبر تک منایاجائے گا جس میں تعلیمی، ادیب، ثقافتی تقریبات منعقد ہوں گی تفصیلات کے مطابق 22 ستمبر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں سیمینار وکلاءاور سیاحت، 23ستمبر کو سیمینار زیر مجلس اقبال جی سی یونیورسٹی بعنوان ”اقبال اور سیاحت“، 24 ستمبر سیمینار بعنوان ”خواتین اور سیاحت“ ، 25 ستمبر کو پاکستان بائیکلرز کلب کے تعاون سے سیمینار بعنوان ”محفوظ سفر“، 26 ستمبر کو کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں سیمینار بعنوان ”پاکستان میں سیاحت کی اہمیت اور کم خرچ سفر کریں“ جبکہ 27 ستمبر کو ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام وادی سون سکیسر کی تصاویر کا مقابلہ اور سیمینار الحمراءہال نمبر 2 میں منعقد ہوگا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -