محدود وسائل کے باوجود چھوٹے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، شیخ فیاض
لاہور(وقائع نگار) حفیظ سینٹر کے جنرل سیکرٹری اورلاہور چیمبر آف کامرس میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے ایسوسی ایٹ امیدوارشیخ محمد فیاض احمد نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود چھوٹے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ،اس حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے ،خدمت کا موقع ملاتو چھوٹے تاجرخود کو محفوظ سمجھیں گے اور ان میں نیا اعتماد پیدا ہوگا ،وہ ماضی کی نسبت زیادہ پر عزم اور پر اعتماد نظر آئیں گے،ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہیں ،ہم صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہی میدان میں اترے ہیں، ہمیں ہر سطح پر ان تاجروں کی حمایت حاصل ہے اور ان کو ساتھ لے کر چلیں گے ،ان کے مشورے اور تجاویز پرعمل کیا جائے گا،طارق علی خان ،شاہد بھٹی اور راجہ جاوید کے ہمراہ تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کرسکے ہیں ،چھوٹے تاجران ان سے مایوس ہیں،ان میں چھوٹے تاجروں کے لئے کچھ کرنے کی لگن نہیں ہے عملی طو رپر ان کی کاکرردگی صفر ہے۔