پروفیسر شکیل اوج کا قتل ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے، ارحم سلیم قادری

پروفیسر شکیل اوج کا قتل ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے، ارحم سلیم قادری

  

لاہور(پ ر)انجمن طلباءاسلام پاکستان کے مرکزی صدر ارحم سلےم قادری نے کہا کہ پروفےسر شکیل اوج جیسی عظیم علمی و فکری شخصیت کا قتل ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے انکا قتل کرنے والوں نے اسلام، پاکستان اور علم دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے معماران قوم پر حملے ناقابل برداشت ہیں حکومت اساتذہ کا تحفظ یقینی بنائے علم کی شمع گل کرنے والے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے انجمن طلباءاسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی نے کہا پروفیسر محمد شکیل اوج کا قتل شہر قائد مےں فساد کی آگ بھڑکانے کی سازش کا حصہ ہے ٹارگٹ کلنگ کے باعث ملک عدم استحکام اور انتشار کا شکار ہے پروفیسر شکیل اوج کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ پروفیسر شکیل اوج کی علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ زندگی بھر فروغِ علم کے لیے سرگرم عمل رہے ۔اے ٹی آئی کے مرکزی فنانس سےکرٹری سےد لطف الحسن گےلانی نے کہا عالمی سازش کے تحت کراچی کا امن تباہ کیا جا رہا ہے اے ٹی آئی صوبہ پنجاب کے ناظم سےد بو علی شاہ نے کہاپروفیسر محمد شکیل علم و عمل کے پیکر تھے۔ وہ زندگی کی آخری سانس تک نظامِ مصطفی کے نفاذ، مقامِ مصطفی کے تحفظ اور پیغامِ مصطفی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہے ان خیالات کا اظہار مقررےن نے پروفیسر شکیل اوج کے کی یاد میں منعقدہ تعزیتی رےفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا نے مزید کہا کہ پروفیسر محمد شکیل اوج ہمیشہ فکر رضا کے پرچار کے لیے سرگرم عمل رہے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ رےفرنس سے دےگر مقررےن نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -