مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ حتمی ہے، سعدیہ سہیل

مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ حتمی ہے، سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پاکستان میں قوم کی طرف سے اتنے بڑے احتجاج کی تاریخ نہیں ملتی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ حتمی ہے تحریک انصاف اپنے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ پورے ملک میں پھیلتے ہوئے احتجاج نے تحریک انصاف کی عوام میں پذیرائی کو ثابت کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ ان رہنما بھی گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع ہو گئے ہیں۔

 ا

نہوں نے کہا کہ جس طرح میاں برادران نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ان کو بھی اب تک نفسیاتی مریض بن جانا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4